مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنی فوجی طاقت کے بارے میں امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کوگمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں حقائق بڑے پیمانے پر مسخ کرکے پیش کئے گئے ہیں ۔یہ رپورٹ اس گمراہ کن پروپیگنڈے کا تسلسل ہے جس کے ذریعے چین کی فوجی طاقت کو خطرے کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے ۔چینی ترجمان نے امریکی حکومت سے کہا کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے سالانہ رپورٹ کی اشاعت روک دی جائے ۔گذشتہ روز امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا گیا تھا جس میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے فوجی طاقت میں اضافہ خطے میں امن و امان کی صورت حال کے لیے خطرہ ہے۔چین جدید میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے جو کسی بھی ہوائی جہاز اور بحری بیڑے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔چین سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربات کرچکا ہے اور اس نے بین البراعظمی میزائل بھی نصب کر رکھے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ